کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں عروج پر

کراچی: نادرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی “مویشی دوست منڈی 2026” کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر وسیع و عریض انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس سال منڈی کو نہ صرف بیوپاریوں بلکہ شہریوں کے لیے بھی ایک محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ تفریحی مقام بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایسٹ پولیس کراچی: ایس ایس پی کی زیر صدارت جرائم کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس

پریس ریلیز کے مطابق منڈی کے لیے زمین کو مکمل طور پر ہموار کر دیا گیا ہے اور انتظامی کنٹینرز بھی موقع پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ رات کے اوقات میں بھی خریداروں اور بیوپاریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کہا کہ اس سال سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منڈی کے داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام اہم مقامات پر جدید خفیہ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر سرگرمی پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرن بائی پاس کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور منڈی میں ایسا محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں لوگ بلا خوف و خطر قربانی کے جانوروں کی خریداری کر سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال مویشی منڈی کو جدید سہولیات، بہتر سیکیورٹی اور منظم انتظامات کے ساتھ ایک مثالی ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا، جو کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بڑا معاشی اور سماجی مرکز ثابت ہوگی۔

WhatsApp Image 2026 03 30 at 9.16.08 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 30 at 9.16.09 PM

One thought on “کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں عروج پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!