بہارِ ادب کا یادگار مشاعرہ، شعری و ادبی محفل سج گئی

کراچی: انجمن بہارِ ادب کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2026 بروز جمعہ ایک شاندار اور یادگار بہاریہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی میزبانی ڈاکٹر نور سہارن پوری نے کی۔ اس روح پرور ادبی نشست کی صدارت امریکہ سے تشریف لانے والے معروف شاعر رفیع الدین راز نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے قمر الشعراء قمر وارثی نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں عروج پر

تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نور سہارن پوری نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سید محمد ارحم نے حاصل کی، جبکہ عدنان عکس نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ بعد ازاں سیدہ ارویٰ نے اپنی خوبصورت نظم کے ذریعے ادبی فضا کو مزید دلنشین بنا دیا۔

مشاعرے کے باقاعدہ آغاز کے بعد کہنہ مشق اور نوآموز شعراء نے اپنے اپنے منفرد انداز میں کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔ ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر نور سہارن پوری کے علاوہ میزبانان میں عدنان زائر، فہد زئی طور، محمود حسن تاباں، مہتاب عالم مہتاب اور عدنان عکس شامل تھے۔

مہمان شعراء میں مقصود شاہ، نعمت منتشاء، فخر اللہ شاد، ہما ساریہ، گل افشاں، افتخار حیدر، ڈاکٹر خرم آسی جہانگیری، آسی سلطانی، اسد ظفر، شاعر علی شاعر، مقبول زیدی اور عبیداللہ ساگر نے اپنے دلکش اشعار سے محفل کو گرما دیا۔ مہمانِ خصوصی قمر وارثی اور صدرِ مشاعرہ رفیع الدین راز کے کلام نے محفل کو عروج پر پہنچا دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر خرم آسی جہانگیری نے اجتماعی دعا کروائی، جس کے بعد تمام شعراء کی تواضع کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ادبی نشست نہ صرف شعری ذوق کی تسکین کا باعث بنی بلکہ باہمی محبت، اخوت اور اردو ادب کے فروغ کا بھی خوبصورت مظہر ثابت ہوئی۔

One thought on “بہارِ ادب کا یادگار مشاعرہ، شعری و ادبی محفل سج گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!