کراچی: پولیس کی انسداد جرائم کارروائیوں میں 31 گرفتار، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے خصوصی احکامات کے تحت شہر میں پولیس کی انسداد جرائم مہم تیز اور کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے مختلف زونز میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 مقابلے ہوئے، جن میں 2 ملزمان ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ اس دوران 31 دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 22 مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ اور 9 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی

کراچی پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 698 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں وہ ملزمان بھی شامل ہیں جو شہریوں کو ہراساں کرنے، لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے 98 سے زائد مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی ضبط کی گئی۔

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم کے تحت مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 14 کلو 494 گرام چرس، 7 کلو 849 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔ مزید برآں، مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری شدہ 39 موٹر سائیکلیں بھی بازیاب کرائی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی یہ مہم تیز رفتاری سے جاری رہے گی اور کسی بھی واردات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ کارروائیاں کراچی میں قانون کی حکمرانی، امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

One thought on “کراچی: پولیس کی انسداد جرائم کارروائیوں میں 31 گرفتار، 2 ملزمان ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!