تہران (اسٹاف رپورٹر) — ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق تنگسیری کو حملے کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہونا پڑا۔
آسکر ایوارڈز 2029 میں نئے مقام اور ڈیجیٹل نشریے کے ساتھ نئے دور میں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، اور ایران نے اپنے عسکری ردعمل کے امکانات پر خبردار کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
