میہڑ: تھرے قتل کیس کی وارث، ام رباب چانڈیو نے 30 مارچ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ام رباب نے اپنے بیان میں کہا کہ کل والد، چچہ اور دادا کے قتل کے مقدمے میں فیصلہ آنے والا ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ انصاف ملے گا۔
ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی
ام رباب نے کہا کہ عدالت انصاف فراہم کرے گی اور یہ نظام یہ ثابت کرے گا کہ طاقتور افراد بھی قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی وڈیرے یا سردار کسی عام شہری کو قتل کرنے کا حق نہیں رکھتا اور قانون ہر ایک پر برابر لاگو ہوگا۔
انہوں نے اپنے بیان میں حق اور سچ کی فتح کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ انصاف حاصل کرنے تک رکے گی نہیں۔ ام رباب نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کے نفاذ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ساتھ دیں۔
یہ کیس سندھ میں انسانی حقوق اور شہری حفاظت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
