اسرائیلی فوج ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار، آرمی چیف کی وارننگ

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک غیر معمولی بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔

آئی جی سندھ اور امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، امن و امان پر گفتگو

اپنے بیان میں ایال زمیر نے کہا کہ وہ “10 لال جھنڈے” کھڑے کرتے ہوئے واضح وارننگ دے رہے ہیں کہ میدان جنگ میں موجود ریزرو فوجی مزید لڑنے کی صلاحیت کھوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ریزرو فورس سے متعلق قوانین میں فوری ترامیم اور ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت تقریباً 20 ہزار فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ناکافی وسائل اور واضح حکمت عملی کے بغیر جنگ کا آغاز کیا، جس کے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ادھر اپوزیشن رہنما یائیر لاپڈ نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 13 برس سے سیکیورٹی کابینہ کا حصہ رہے ہیں، لیکن انہوں نے کسی آرمی چیف کی جانب سے اس نوعیت کی سنگین وارننگ پہلے کبھی نہیں سنی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ بیانات اسرائیل کے اندر بڑھتے ہوئے دباؤ اور فوجی چیلنجز کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں مزید پیچیدہ صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

One thought on “اسرائیلی فوج ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار، آرمی چیف کی وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!