اوباڑو میں طاقت کا منفرد مقابلہ، نوشاد میمن فاتح

اوباڑو: مزدور یونین کے زیرِ اہتمام ایک منفرد اور دلچسپ طاقت آزمانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس نے شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ مقابلے میں مقامی نوجوان پریل شیخ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے نوشاد میمن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

اسرائیلی فوج ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار، آرمی چیف کی وارننگ

مقابلے کے دوران دونوں نوجوانوں نے اپنی جسمانی قوت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کندھوں پر 100 کلو گرام وزنی گندم کی بوریاں اٹھا کر دوڑ لگائی، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مشکل چیلنج تھا۔

نوشاد میمن نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کلومیٹر طویل فاصلہ طے کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، جبکہ پریل شیخ نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 5 کلومیٹر تک دوڑ جاری رکھی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے اختتام پر فاتح نوشاد میمن کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا اور بھرپور داد دی۔

منتظمین کے مطابق ایسے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

One thought on “اوباڑو میں طاقت کا منفرد مقابلہ، نوشاد میمن فاتح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!