تہران (26 مارچ 2026) – ایران کی پاسدارانِ انقلاب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں دو امریکی جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے، جن میں F-18 بھی شامل ہے۔
ابوظبی میں میزائل ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت 3 افراد جاں بحق
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں مبینہ طور پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے F-35 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے، جبکہ امریکی میڈیا نے حالیہ کشیدگی کے دوران کم از کم 16 طیاروں کو نقصان پہنچنے کی رپورٹس نشر کی ہیں۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھولا جا سکتا ہے۔ ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق یہ اہم آبی گزرگاہ یمن کے قریب واقع ہے جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے، اور اس میں کشیدگی عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور عالمی طاقتوں کے درمیان براہ راست تصادم کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
