ابوظبی میں میزائل ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت 3 افراد جاں بحق

ابوظبی (26 مارچ 2026) – متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری سمیت مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری، اسحاق ڈار

پاکستانی سفارت خانے نے واقعے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق مشکل گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور میت کی جلد وطن منتقلی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کا ملبہ سویجان کے علاقے میں گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ حادثے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی حملوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں اب تک 8 غیر ملکی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

One thought on “ابوظبی میں میزائل ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت 3 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!