خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

کراچی (26 مارچ 2026) – ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کی پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں گزشتہ شب اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور ایک خاتون ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، جبکہ خواتین ملزمہ ان وارداتوں میں سہولت کار کے طور پر شریک تھی۔

پیپلز پارٹی کی رہنماؤں نے شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کی

پولیس کے مطابق، گذشتہ شب حمید اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ خاتون ملزمہ میرب دختر ناصر عمر تقریباً 30 سال گرفتار ہو گئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عارف اور ریحان کے نام سے ہوئی، جن کی عمر تقریباً 40-45 سال تھی۔

گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9mm پسٹل، ایک عدد 30 بور پسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان 20 مارچ کو خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک رہائشی مکان میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 15 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 252/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار خاتون ملزمہ سے تحقیقات جاری ہیں اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ایسے مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ مزید وارداتوں کو روکا جا سکے۔

One thought on “خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!