شائقینِ کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کرکٹ کا بخار ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی بحران کے باعث حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بجلی کی بچت کو یقینی بنانا اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھنا بتایا گیا ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اگرچہ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی عدم موجودگی ایونٹ کے ماحول کو متاثر کر سکتی ہے، تاہم ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے شائقین بدستور میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پی ایس ایل 11 کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں کرکٹ سرگرمیوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اور آنے والے دنوں میں دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
