سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل دو روز تک اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

آپریشن “غضب للحق” جاری رہے گا، دہشتگردوں کے خاتمے تک کارروائی جاری: دفتر خارجہ

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 340 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 484 روپے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں یہ کمی عالمی منڈی کے رجحانات کے زیر اثر سامنے آئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 455 ڈالر پر آ گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے، جس سے خریداروں کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔

One thought on “سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!