پاکستان کے نامور قوال اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازماُن خان کو موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں اعزازات سے نوازا گیا۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز آج، افتتاحی میچ میں قلندرز کا مقابلہ حیدرآباد کنگز سے
یہ خصوصی تقریب برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں افضل خان، لارڈ طارق اور احمد محمد یسین سمیت متعدد اہم شخصیات اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑی کاشف راجہ اور ربائیت جہاں کی جانب سے کیا گیا۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا ثمر قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد بنگالی زبان میں ایک نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
مزید برآں، راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے نے 22 مارچ کو رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار پرفارمنس بھی پیش کی، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھرپور سراہا۔
