وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی پر مشاورت

اسلام آباد: خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، متعدد مقامات سیل

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کیے گئے اقدامات اور پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی اور انتظامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔ ملاقات کو اہم قومی و علاقائی امور پر مشاورت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی پر مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!