ملیر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد افراد تحویل میں

کراچی: جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔

سعودی عرب نے ایران جنگ کی حمایت کی خبروں کو مسترد کر دیا

پولیس کے مطابق تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن، شرافی گوٹھ اور سکھن کی حدود میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ یہ آپریشن ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر کیا گیا، جس میں بھاری نفری نے حصہ لیا اور مختلف مقامات سے متعدد افراد کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران نہ صرف کارروائیاں کی گئیں بلکہ شہریوں اور نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو ایس ایچ اوز ممتاز خان مروت، خالد میمن اور ناصر خان کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے بحالی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی لت نہ صرف فرد بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو متاثر کرتی ہے، لہٰذا شہری منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

WhatsApp Image 2026 03 25 at 6.15.18 PM 1

One thought on “ملیر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد افراد تحویل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!