سعودی عرب نے ایران جنگ کی حمایت کی خبروں کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے ساتھ طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
آسٹریلیا کی ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد

سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع نے مزید واضح کیا کہ سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جو موجودہ صورتحال میں فوجی تنازع سے بچنے اور سفارتی حل کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور خطے میں استحکام کو ترجیح دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، تاہم سعودی عرب کا مؤقف خطے میں امن اور سفارتی حل کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!