گلشنِ اقبال میں اسنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشنِ اقبال کے علاقے میں موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ماروی ملک سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سراج احمد کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل 125 (نمبر KID-6466) بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمدہ موٹر سائیکل کے حوالے سے تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ نمبر 546/25 بجرم دفعات 397/34 ت پ پہلے سے درج تھا۔ گرفتار ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایسٹ پولیس کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

One thought on “گلشنِ اقبال میں اسنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!