ماروی ملک سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں ان کی نمازِ جنازہ پیر کے روز ادا کی گئی۔

یومِ پاکستان پر قومی مفادات کو مقدم رکھنے کا عہد ضروری: مرتضیٰ وہاب

نمازِ جنازہ میں مرحومہ کے اہلخانہ، عزیز و اقارب کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، سیاسی رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سندھ حکومت کے وزراء، مختلف جماعتوں کے نمائندگان، سماجی شخصیات، بزنس کمیونٹی اور شہر کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سعید غنی، رضا ربانی، نیئر بخاری، ندیم افضل چن، سینیٹر وقار مہدی، قادر پٹیل، شہادت اعوان، ن لیگ کے رہنما اشتیاق بیگ، ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس سے قبل خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے شیری رحمٰن کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

شیری رحمٰن کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!