گزری میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی — علاقے گزری میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

یومِ پاکستان پر وزیر داخلہ سندھ کا پیغام، اتحاد اور ترقی پر زور

پولیس کے مطابق تھانہ گزری کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ملزم سفید ڈالا (Toyota Hiace) میں فرار ہوگیا تھا۔ تاہم ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر ایس ایچ او گزری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ناصر خان ولد جمعہ گل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول، 3 زندہ راؤنڈز اور گاڑی نمبر SB-6278 سفید ڈالا (Toyota Hiace) بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 133/26 بجرم دفعات 337-H(ii)/23(i)A اور ایف آئی آر نمبر 134/26 بجرم دفعہ 23(i)A کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسلحے کے غیر قانونی استعمال اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “گزری میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!