یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے، وقار اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ ملک بھر میں سادہ مگر باوقار تقریبات میں پرچم کشائی کی جا رہی ہے۔

گزری میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1940 میں اسی دن قراردادِ پاکستان منظور کی گئی، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اتحاد سب سے اہم عنصر ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قیام پاکستان کے وقت قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا لیکن باہمی تعاون سے ان پر قابو پایا گیا اور ملک نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے دفاعی صلاحیت، جوہری قوت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی مسلم قیادت نے ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا جہاں مسلمانوں کے سیاسی اور آئینی حقوق محفوظ ہوں۔

وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بطور ذمہ دار ریاست متوازن سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت میں بہتری اور مثبت اقتصادی اشاریوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے بھی قوم کو مبارکباد دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ 23 مارچ قومی عزم، ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے، جبکہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ وقت تیار ہیں۔

پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے استحکام، ترقی اور سلامتی کے لیے افواج اور قوم متحد ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

One thought on “یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!