یومِ پاکستان پر وزیر داخلہ سندھ کا پیغام، اتحاد اور ترقی پر زور

کراچی — وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے قوم کو یومِ پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

اداکارہ ریشم کا عید سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمارے بانیانِ وطن کے اتحاد، بصیرت اور عزم کی روشن مثال ہے، جس نے ایک آزاد مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ یومِ پاکستان ہمیں ایک ایسے ملک کے قیام کی یاد دلاتا ہے جو انصاف، برابری اور جمہوری اصولوں پر قائم ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان کی بالادستی اور جمہوری اداروں کا استحکام ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی جدوجہد قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوری استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان کے امن، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، اور یومِ پاکستان کے موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعاگو ہے۔

One thought on “یومِ پاکستان پر وزیر داخلہ سندھ کا پیغام، اتحاد اور ترقی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!