عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی روڈز پر ڈیوٹی، مسافروں میں گفٹس کی تقسیم

کراچی — نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے سینئر افسران نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ سڑکوں پر وقت گزارا اور شہریوں کی رہنمائی و مدد کو یقینی بنایا۔

ایران کے جوابی میزائل حملے، اسرائیل میں تباہی، نیتن یاہو شدید پریشان

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے اور موٹروے ایم نائن پر سیکٹر کمانڈر نے پیٹرولنگ افسران کے ہمراہ روڈ یوزرز میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے تاکہ سفر کرنے والے افراد کی خوشیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر افسران و اہلکار مسافروں کی مدد، رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ اس دوران ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون جاوید اکبر ریاض نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش بھی دی۔

ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ سفر محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

One thought on “عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی روڈز پر ڈیوٹی، مسافروں میں گفٹس کی تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!