ایران کے جوابی میزائل حملے، اسرائیل میں تباہی، نیتن یاہو شدید پریشان

اسرائیل کے جنوبی شہروں دیمونا اور عراد پر ایران کے جوابی میزائل حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل 11 26 مارچ سے شروع ہوگی، میچز بغیر شائقین کرانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے، تاہم دشمنوں پر حملے جاری رکھے جائیں گے کیونکہ یہ جنگ ملک کے مستقبل سے جڑی ہوئی ہے۔

دوسری جانب دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اتوار اور پیر کے روز کسی بھی فرد کو تعلیمی اداروں میں جسمانی طور پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں جنوبی شہروں دیمونا اور عراد میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے یہ حملے نطنز میں اپنی جوہری تنصیبات پر مبینہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے، جس کے بعد دیمونا ایٹمی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ عراد شہر پر بھی میزائلوں کی بارش کی گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

One thought on “ایران کے جوابی میزائل حملے، اسرائیل میں تباہی، نیتن یاہو شدید پریشان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!