شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اظہارِ تعزیت

کراچی (22 مارچ 2026) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی روڈز پر ڈیوٹی، مسافروں میں گفٹس کی تقسیم

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری بیان میں شیری رحمان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

One thought on “شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اظہارِ تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!