پی ایس ایل 11 26 مارچ سے شروع ہوگی، میچز بغیر شائقین کرانے کا فیصلہ

لاہور — چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی تاہم موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور میچز خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ناظم آباد میں دکان کو آگ لگانے کی کوشش، پولیس متحرک

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے حوالے سے مختلف آپشنز پر مشاورت جاری تھی تاہم حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کو مقررہ تاریخ پر ہی شروع کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پی ایس ایل ایک بین الاقوامی برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوتے ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آئندہ کوئی مناسب ونڈو دستیاب نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا جس میں ٹیموں کی نقل و حرکت کم سے کم رکھی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی۔ فرنچائزز کو گیٹ منی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث میچز بغیر شائقین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹکٹ خریدنے والے افراد کو رقم واپس کی جائے گی، جبکہ شائقین سے اس صورتحال پر معذرت بھی کی گئی ہے۔

One thought on “پی ایس ایل 11 26 مارچ سے شروع ہوگی، میچز بغیر شائقین کرانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!