ناظم آباد میں دکان کو آگ لگانے کی کوشش، پولیس متحرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کے علاقے ناظم آباد اردو بازار، حدود رضویہ سوسائٹی میں دکان کو آگ لگانے کی کوشش کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے متاثرہ دکاندار حافظ منصور سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ موقع پر موجود شواہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں پولیس افسران کی جانب سے ابتدائی تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق رضویہ سوسائٹی تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!