یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے موقع پر حب الوطنی سے بھرپور خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد” جاری کر دیا ہے، جو قومی جذبے اور وطن سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

یہ نغمہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے پیش کیا گیا ہے، جس میں وطن کی مٹی سے محبت، قربانی اور ایثار کے جذبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول حب الوطنی اور عقیدت کی گہری ترجمانی کرتے ہیں، جو ہر پاکستانی خصوصاً نوجوان نسل کے دلوں میں وطن عزیز سے محبت اور وابستگی کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ نغمہ عیدالفطر کے خوشیوں بھرے موقع پر بھی قومی فخر اور یکجہتی کے جذبات کو تازہ کرے گا اور عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ اس سال یومِ پاکستان وقار اور سادگی کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں پرچم کشائی کی تقریبات سادہ انداز میں منعقد کی جائیں گی جبکہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

One thought on “یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!