راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) – ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نماز عید میں شریک نہ ہو سکے۔
عید پر پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ، آئی جی کا شہداء کو خراج عقیدت
جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے نماز عید جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے نماز کے دوران اپنے سیل میں قیام کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں مساجد اور عیدگاہوں میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
