کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
علی لاریجانی کی شہادت ایران کیلئے بڑا سانحہ قرار
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایک روشن مثال قائم کی ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
تقریب میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ایڈمن، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران و اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا، انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر اہلکاروں میں عید گفٹ اور عیدی بھی تقسیم کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیتی رہے گی۔
