ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پر نمازِ عید، اہم شخصیات کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – صدرِ پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پر عیدالفطر کے موقع پر نمازِ عید کا باوقار اجتماع منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

علی لاریجانی کی شہادت ایران کیلئے بڑا سانحہ قرار

نمازِ عید کا خطبہ معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور نے دیا، جس میں انہوں نے عید کے موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور اسلامی اقدار کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران، ایس ایس پی زیشان صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں سماجی و سیاسی شخصیات میں سردار خان، شہزاد مجید، اسد حنیف، توقیر احمد اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

مزید برآں زکوٰۃ کمیٹی ضلع وسطی کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر اور تیمور سیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نماز کے بعد مہمانوں اور نمازیوں کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ عیدالفطر ہمیں صبر، شکرگزاری، اخوت اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازے۔

WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.17 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.18 PM WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.18 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.18 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.18 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.19 PM WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.19 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.19 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.19 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.20 PM WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.20 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.20 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.20 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.21 PM WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.21 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.21 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 21 at 1.55.21 PM 3

One thought on “ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پر نمازِ عید، اہم شخصیات کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!