مقبوضہ کشمیر میں عید پر جامع مسجد سری نگر بند

(مانیٹرنگ ڈیسک) – مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کشمیریوں کو مسلسل آٹھویں سال بھی عیدالفطر کے موقع پر جامع مسجد سری نگر میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائش گاہ پر نمازِ عید، اہم شخصیات کی شرکت

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد کو سیل کر کے تالے لگا دیے جبکہ اطراف میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے تاکہ کسی بھی اجتماع کو روکا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو بھی عید کے روز گھر میں نظر بند رکھا گیا۔ انہیں گزشتہ روز بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے عید کے موقع پر جامع مسجد سری نگر کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر کشمیری عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!