کراچی میں ڈکیتی، تنہا ملزم نے ہیئر ڈریسر کی دکان لوٹ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، منظور کالونی سیکٹر سی میں ایک مسلح ملزم نے دن دیہاڑے ہیئر ڈریسر کی دکان میں گھس کر لوٹ مار کی واردات انجام دے دی۔

سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تنہا ڈاکو اسلحہ کے ساتھ دکان میں داخل ہوتا ہے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق ملزم نے اسلحے کے زور پر دکان میں موجود تقریباً 10 افراد سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔

فوٹیج میں ملزم کو نہایت اطمینان کے ساتھ واردات کرتے اور بعد ازاں باآسانی موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق منظور کالونی اور اس کے اطراف میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ علاقے میں گشت بڑھانے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

One thought on “کراچی میں ڈکیتی، تنہا ملزم نے ہیئر ڈریسر کی دکان لوٹ لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!