کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی یورپ جانے والا مسافر گرفتار

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی میں ایک مسافر غیر قانونی یورپ سفر کے دوران بے نقاب ہوا۔

سندھ میں اقلیتی قوانین میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت، پارلیمانی ورکنگ گروپ کا اجلاس

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر عمیر محمد اشفاق نے پرتگال جانے کے لیے ترکی، یونان، اٹلی اور فرانس کے راستوں کا غیر قانونی استعمال کیا۔ ابتدائی امیگریشن کلیئرنس کے بعد دوبارہ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس کے پاسپورٹ پر پاکستان سے روانگی کا کوئی ایگزٹ اسٹیمپ موجود نہیں تھا۔

مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے اعتراف کیا کہ 2016 میں ایجنٹ کی مدد سے ایران گیا، اور بعد ازاں غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ سے بھی اس کی پاکستان سے قانونی روانگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مسافر کو پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 6 کے تحت حراست میں لے لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

2 thoughts on “کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی یورپ جانے والا مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!