سندھ میں اقلیتی قوانین میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت، پارلیمانی ورکنگ گروپ کا اجلاس

کراچی میں مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پارلیمانی ورکنگ گروپ برائے اقلیتی حقوق کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقلیتی برادریوں کو درپیش قانونی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

حیدرآباد میں غیر قانونی سگریٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اربوں مالیت کا اسٹاک تلف

اجلاس میں خصوصاً مسیحی پرسنل لا، ہندو وراثتی قوانین اور سندھ ہندو میرج رجسٹریشن ایکٹ میں اصلاحات پر جامع بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور دیگر اراکین سندھ اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں مسیحی شادی اور طلاق سے متعلق قوانین بالترتیب 1872 اور 1869 کے ہیں، جن میں کئی شقیں موجودہ دور سے ہم آہنگ نہیں۔ موجودہ قانون کے مطابق شادی کی عمر اور دیگر پابندیاں بھی قابلِ نظرثانی ہیں، جبکہ سینکڑوں چرچز کو قانونی حیثیت نہ ملنے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اقلیتی برادری کے لیے شادی رجسٹریشن کا واضح نظام موجود نہیں، جس سے قانونی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

گیانچند ایسرانی نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور سندھ اسمبلی کو قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کرسچین میرج لا پر سفارشات مرتب کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی، جو 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں ہندو وراثتی قانون پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جہاں بیٹی کے جائیداد میں حق اور شادی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے سماجی و خاندانی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے، اور ایک جامع اقلیتی پالیسی کی تیاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے محکمہ قانون کو ہدایت دی کہ ورکنگ پیپر اور قانونی مسودہ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

Screenshot 2026 03 17 192607 1

2 thoughts on “سندھ میں اقلیتی قوانین میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت، پارلیمانی ورکنگ گروپ کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!