گورنر سندھ سے میئر کراچی کی اہم ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور شہری مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میئر نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی یورپ جانے والا مسافر گرفتار

ملاقات میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میئر کراچی نے وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

میٹنگ میں قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کراچی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر سندھ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔ میئر کراچی نے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ سے میئر کراچی کی اہم ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور شہری مسائل پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!