جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کوئیک رسپانس فورسز (QRF) کی عملی تیاریوں، صلاحیتوں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ امن و امان کے خدشات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
کراچی میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اجلاس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ کراچی سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی آر آر ایف اور ڈی آئی جی ویسٹ نے شرکاء کو کوئیک رسپانس فورسز کی تیاریوں، استعداد اور دستیاب وسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران بین الاقوامی اور ملکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں امن و امان کے ممکنہ خدشات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آر آر ایف، سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن اور زونل سطح پر قائم مختلف کوئیک رسپانس فورسز کو ہر وقت الرٹ اور تیار رکھا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اضافی کوئیک رسپانس فورسز کو فوری طور پر تربیت فراہم کی جائے گی اور انہیں اینٹی رائٹ آلات اور ضروری اسلحہ سے لیس رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیو آر ایف اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور جدید آلات سے ان کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات اور ہائی رسک علاقوں میں کیو آر ایف کی بروقت تعیناتی اور فوری رسائی غیر معمولی صورتحال میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پولیس کا فوری اور مؤثر رسپانس عوام کے اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کیو آر ایف کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مزید مربوط کیا جائے تاکہ رسپانس ٹائم کو کم سے کم کیا جا سکے اور ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔
