کراچی: ایسٹ پولیس نے لاپتہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

ایسٹ پولیس کراچی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

آئی جی سندھ کا کیو آر ایف فورسز کو ہمہ وقت تیار رکھنے کا فیصلہ

اطلاع کے مطابق آج سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے چاندنی چوک کے قریب 4 سالہ بسمہ بتول، دختر محمد ذکی، لاپتہ ہو گئی تھی۔ بچی اپنے چھوٹے بھائی کو ٹیوشن چھوڑنے گئی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر نیو ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کو متحرک کیا۔ پولیس نے CCTV فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بچی کی تلاش کا عمل شروع کیا۔

مسلسل کوششوں کے بعد پولیس نے بچی کو بحفاظت تلاش کیا اور اسے اس کے والد کے حوالے کر دیا۔

بچی کے والد نے ایسٹ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کی محنت اور پیشہ ورانہ انداز نے ان کے خاندان کو بڑی پریشانی سے بچایا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!