گلشنِ اقبال میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی پولیس کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گلشنِ اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

منگھوپیر میں مزدا اور چنچی میں تصادم، 7 افراد زخمی

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کر ملزم پرویز حسین کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ملزم شہر کے دیگر علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “گلشنِ اقبال میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!