منگھوپیر میں مزدا اور چنچی میں تصادم، 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نادرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ملیر میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مزدا ٹرک اور چنچی رکشہ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 4 سالہ سمیہ دختر شفیق، 27 سالہ پیر بخش ولد لال دین، 3 سالہ عنایہ دختر شفیق، 8 سالہ حلیم ولد لال دین، 35 سالہ عجیبہ زوجہ گھیدل، 40 سالہ کریمہ زوجہ حنیف اور 30 سالہ سمیری زوجہ شفیق شامل ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “منگھوپیر میں مزدا اور چنچی میں تصادم، 7 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!