میں نِکّا فنکار نہیں، سیاسی کارکن اور نواز شریف کا نمائندہ ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ نِکّا فنکار نہیں بلکہ ایک سیاسی کارکن اور نواز شریف کے نمائندہ ہیں، جبکہ گورنر ہاؤس میں ہر چیز کا آڈٹ کرایا جائے گا۔
وزیراعظم کی عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری، 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ میں لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ یہاں بھی نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں 6 ماہ کا کورس ہوگا تو طلبہ کو 6 ماہ میں ہی ڈگری ملے گی۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ جس منصب پر بیٹھے ہیں وہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اور کراچی کے بارے میں منفی بات نہیں کی جانی چاہیے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے لیے جیل جا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کے تمام معاملات کا آڈٹ ہوگا اور اخراجات کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی موجودہ حالت بہتر نہیں اور یہاں موجود سہولیات کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق کل سے مستحق افراد کے لیے گورنر ہاؤس میں سحری اور افطار کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنا کر کسی کو فنکار نہیں بنایا جا سکتا، وہ عوامی نہیں بلکہ آئینی گورنر ہیں اور صدر مملکت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “میں نِکّا فنکار نہیں، سیاسی کارکن اور نواز شریف کا نمائندہ ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!