وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث حج پروازوں کے شیڈول کی معطلی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کی ایدھی ہومز میں یتیم بچوں کے ساتھ پہلی افطار
وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج 2026 کی پروازوں میں تاخیر یا معطلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
بیان کے مطابق اس وقت عازمینِ حج کے ویزوں کے اجرا اور دیگر ضروری انتظامات کا عمل جاری ہے اور وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے کہ عازمین کی روانگی سے متعلق تمام مراحل بروقت مکمل کیے جائیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کے شیڈول کا باضابطہ اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا، جبکہ عازمین کو مکہ اور مدینہ میں رہائش، مکاتب اور دیگر انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات بھی فراہم کر دی جائیں گی تاکہ وہ اپنی روانگی کی تیاری اطمینان کے ساتھ کر سکیں۔
وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔
