کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر نماز جمعہ کے موقع پر شہرِ قائد اور اہم شاہراہوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی مکمل تعیناتی یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
کراچی: یوم القدس ریلی کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان، شہریوں کے لیے متبادل راستے جاری
ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ تمام تھانوں پر باہمی رابطے کے تحت نمازیوں کی سیکیورٹی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ سے گریز کیا جائے اور انہیں مناسب فاصلے پر پارک کیا جائے تاکہ سیکیورٹی کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، مشتبہ فرد یا لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانے کو دیں۔
نماز جمعہ کے دوران کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل افسران اور ایس ایچ اوز حفاظتی اقدامات کی خود نگرانی کریں گے اور ڈیوٹی مقام ترک نہیں کریں گے۔ سیکیورٹی انتظامات پر کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔