کراچی: یوم القدس ریلی کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان، شہریوں کے لیے متبادل راستے جاری

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ایک دینی جماعت کی جانب سے "یوم القدس ریلی” نمائش چورنگی سے امان ٹاور تک نکالی جائے گی، جس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

لیاقت آباد: سبزی فروش اور شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو گرفتار

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے درج ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل باآسانی پہنچ سکیں:

  1. تین ہٹی سے ٹاور جانے والے شہری گرومندر سے سولجر بازار، بہادر یار جنگ روڈ، ہولی فیملی ہسپتال یا بائیں جانب بنوری سگنل سے پی پی چورنگی اور کوریڈور-3 کا راستہ اختیار کریں۔

  2. ناظم آباد سے ٹاور جانے والے شہری لسبیلہ سے دائیں جانب نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول ہسپتال کا راستہ اختیار کریں۔

  3. فریسکو چوک یا عیدگاہ چوک سے نمائش جانے والی ٹریفک تبت چوک سے دائیں جانب ریگل چوک اور ایمپریس مارکیٹ یا بائیں جانب جوبلی سے آغا خان تھرڈ روڈ، انکل سریا اور کوسٹ گارڈ کے ذریعے سولجر بازار کی طرف موڑی جائے گی۔

  4. داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے نمائش آنے والے شہری پریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ اور پی پی چورنگی جبکہ بائیں جانب ریگل چوک کی طرف جائیں۔

  5. گارڈن (چڑیا گھر) سے زیب النساء اسٹریٹ (موبائل مارکیٹ) جانے والے شہری آغا خان تھرڈ روڈ، کوسٹ گارڈ، بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار یا انکل سریا ہسپتال سے دائیں جانب سعید منزل کا راستہ اختیار کریں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ زحمت اور پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید رہنمائی یا اپ ڈیٹس کے لیے شہری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915، فیس بک، واٹس ایپ (03059266907) یا ایف ایم ریڈیو 88.6 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: یوم القدس ریلی کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان، شہریوں کے لیے متبادل راستے جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!