کراچی: لیاقت آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سبزی فروش اور شہری سے نقدی چھیننے والے دو ڈاکو گرفتار کر لیے۔
سینئر اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کرگئے
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ ولد جاوید اور زبیر علی ولد زاہد علی کے نام سے ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان واضح طور پر نظر آئے، جہاں انہوں نے پہلے ایک بزرگ شہری سے نقدی چھینی اور بعد ازاں سبزی فروش کو بھی لوٹا۔
یہ واردات قاسم آباد، لیاقت آباد میں پیش آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹریسنگ کی اور دورانِ گرفتاری ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں اور قبل ازیں لیاقت آباد، کھوکھر اپار اور زمان ٹاؤن کے تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔
