کراچی میں کراچی یونیورسٹی کے یو بی آئی ٹی (UBIT) ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔
مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور آگ لگنے کی وجوہات کا تعین آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

