میئر کراچی کی موجودگی میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا دفتر کھولا گیا

کراچی، 17 فروری 2026 – میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بلدیاتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دفتر کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود پر آصف جان صدیقی کی کاوشوں پر یونین کا شکریہ

افتتاحی تقریب میں کنونیئر سلیمان سعادت خان نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا جبکہ نظامت کے فرائض عبوری کمیٹی کے رکن محمد علی حفیظ نے انجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا کہ صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوا ہے اور ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کی۔

میئر کراچی نے یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس فراہم کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ان کی جماعت اظہار رائے کی آزادی کی حامی ہے اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔

تقریب کے آخر میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی منتخب عبوری کمیٹی کے ارکان نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.25.50 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی کی موجودگی میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا دفتر کھولا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!