کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود پر آصف جان صدیقی کی کاوشوں پر یونین کا شکریہ

کراچی، 11 مارچ 2026 – کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) نے سوک سینٹر میں ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے پر پھول نچھاور کیے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

نیو کراچی ٹاؤن میں اہم سڑک اور 700 گلیاں پختہ

ملاقات کے دوران ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر وسیم شمشاد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ادارے کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دے کر کے ڈی اے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

آصف جان صدیقی نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی اپنے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرستِ اعلیٰ عمران جعفری نے کہا کہ گورننگ باڈی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے ذریعے کے ڈی اے کے ملازمین کو عید سے قبل ایک اہم اور خوش آئند تحفہ دیا گیا ہے، جس پر تمام ملازمین ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی اور متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں۔

WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.25.24 PM WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.25.25 PM WhatsApp Image 2026 03 11 at 7.25.25 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود پر آصف جان صدیقی کی کاوشوں پر یونین کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!