گلبہار پولیس کی کاروائی: گٹکا و شراب فروش پانچ ملزمان گرفتار

کراچی: گلبہار پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہوگئی اور ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کی قیادت میں مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ شہادت حضرت علیؑ پر خراجِ عقیدت

پولیس کے مطابق تین ملزمان گٹکا اور ماوا کی فروشی میں ملوث تھے اور چوری چھپے دکانوں میں یہ ممنوعہ اشیاء فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسد قریشی ولد جاوید اقبال، محمد رضوان ولد محمد سلیم اور گل فراز ولد رحیم اللہ کے نام سے ہوئی۔

دوسری کاروائیوں میں ماہ صیام کے دوران شراب فروخت کرنے والے دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے، جن کی شناخت جوناتھن ولد پرویز اور شکور ولد دوست محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے شراب کی 9 بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

ایس ایچ او گلبہار نے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر دیے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “گلبہار پولیس کی کاروائی: گٹکا و شراب فروش پانچ ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!