سندھ حکومت کا کفایت شعاری پلان، سرکاری گاڑیوں، پیٹرول اور تنخواہوں میں بڑی کٹوتی کا اعلان

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سیکریٹری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ کابینہ کے جامع کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ منصوبے پر عمل

درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ، سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت تمام محکموں کے سیکریٹریز اور کمشنرز شریک ہوئے۔

گلبہار پولیس کی کاروائی: گٹکا و شراب فروش پانچ ملزمان گرفتار

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کمی کی جائے اور تمام غیر ضروری گاڑیاں فوری طور پر گراؤنڈ کی جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 4 روزہ ورک ویک ہوگا اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اعلیٰ سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر کٹی جائے گی۔ مزید برآں، تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کی خریداری پر جون 2026 تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ‘ورک فرام ہوم’ کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی، اور افطار پارٹیوں یا سرکاری ڈنر پر پابندی ہوگی۔ اجلاس اب صرف ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوں گے۔

تمام سیکریٹریز کو ہدایت دی گئی کہ وہ کفایت شعاری کے یہ اقدامات بروقت اور مکمل طور پر یقینی بنائیں تاکہ وسائل کی بچت اور شفافیت میں اضافہ ہو۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!