وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ شہادت حضرت علیؑ پر خراجِ عقیدت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہادت حضرت امام علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں اور انہوں نے ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت سے رہنمائی لے کر سماج میں انصاف، برداشت اور اتحاد کو فروغ دینا چاہیے۔ یومِ علیؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام علیؑ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے علم، تقویٰ اور اتحاد کا روشن مینار ہے اور آج کے دن ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے امام علیؑ کی شہادت کو اسلام کی تاریخ کا عظیم اور دردناک باب قرار دیا۔

صوبے بھر میں یومِ علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خطے میں کشیدہ اور جنگی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور دعا کی کہ رب کائنات ہمارے ملک کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!